متحدہ عرب امارات

نئے ہجری سال کی تعطیل کے موقع پر ابوظبہی میں مفت پبلک پارکنگ  اور ٹول چارجز نہ لینے کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف میونسپلٹی ایںڈ ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹ سنٹر (آئی ٹی سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 12 اگست بروز جمعرات کو نئے ہجری سال کی تعطیل کے موقع پر ابوظہبی میں زمینی پبلک پارکنگ بلکل مفت ہوں گیں۔

محکمے کی جانب سے اس کے علاوہ درج ذیل اعلانات کیے گئے ہیں:

مفت پارکنگ:

  • 12 اگست سے لے کر 14 اگست کی صبح تک پبلک پارکنگ بلکل مفت ہوں گیں۔ اس کے علاوہ مصفحہ ایم18 پارکنگ لاٹ چھٹی والے دن بلکل مفت ہوگی۔ مزید برآں، آئی ٹی سی کی جانب سے عوام کو ممنوعہ جگہوں پر گاڑی پارک کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

فری درب ٹول گیٹ:

  • آئی ٹی سی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 12 اگست کو نئے ہجری سال کی تعطیل کے موقع پر درب ٹول گیٹ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ ٹول چارجز 14 اگست بروز ہفتہ کو رش کے اوقات یعنی صبح 7 بجے سے 9 اور شام 5 بجے سے رات 7 بجےکے درمیان دوبارہ وصول کیے جائیں گے۔
  • عوامی بسیں اور فیری سروسز اپنے معمول کے شیڈیول کے مطابق چلیں گیں
  • عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
  • مزید برآں، صارفین ان دنوں کے درمیان بھی آئی ٹی سی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے آئی ٹی سی کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
  • سروس سپورٹ سنٹر پر چوبیس گھنٹے 800850 پر کال کی جاسکتی ہے۔ جبکہ ٹیکسی سروس کے لیے 600535353 پر کسی بھی وقت کال کی جا سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button