خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے ‘تراخیص’ نے ورلڈ لاجسٹکس پاسپورٹ میں شمولیت اختیار کرلی

خلیج اردو: ورلڈ لاجسٹکس پاسپورٹ ( ڈبلیو ایل پی ) نے دبئی میں بندرگاہوں ، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے ریگولیٹری ادارے ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (تراخیص) کے ساتھ مل کر دبئی میں اپنے کام کو توسیع دینا شروع کردی ہے – ڈبلیو ایل پی دنیا کا پہلا فریٹ لائلٹی پروگرام ہے جوکہ مارکیٹس کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانا اور عالمی تجارت کے عمل کو فروغ دینے کیلئے قائم ہوا –

تراخیص نے شراکت دار کی رجسٹریشن کرکے دبئی میں قائم عالمی روسٹر مرکز برائے نمایاں اداروں بشمول پی سی ایف سی ، امارات سکائی گروپ اور ڈی پی ورلڈ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، اس سے ڈبلیو ایل پی کے ارکان کو کارکردگی بڑھانے کے قابل بننے میں معاونت ملے گی جوکہ دبئی کی غیرتیل تجارت کو مسلسل ترقی دے گا – پی سی ایف سی کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایل پی کے پروگرام بہت متاثر کن ہیں جوکہ عالمی تجارت کو بڑھانے کے ساتھ اسے بہتر بھی بنارہے ہیں ۔

انہوں نے ڈبلیو ایل پی پروگرام میں تراخیص کی شمولیت کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ اس شراکت داری سے اقتصادیات کو ترقی ملے گی ، قومی لاجسٹکس شعبہ کی پیداواری استعداد کو فروغ ملے گا – ڈبلیو ایل پی کے سی ای او مائیک بھاساکاران کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایل پی کے آغاز کے بعد سے اسکی یہ اہم کامیابی قابل افتخار ہے ، دنیا میں اس وقت 15 ممالک ، ڈبلیو ایل پی نیٹ ورک میں شامل ہیں جبکہ دبئی مرکز میں 15 شراکت دار ہیں۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دبئی کی غیرتیل تجارت میں سال رواں کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فری زونز کے ذریعے تجارت بھی 2 فیصد بڑھ کر 135 ارب درہم کی رہی جوکہ ملک کی تیزی اقتصادی بحالی کا واضح اشارہ ہے–

تراخیص کے سی ای او عبداللہ بالھول نے اس معاہدے کا
خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کو بڑھانے کیلئے عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ایل پی کا اہمیت مسلمہ حیثیت کی ہے ، اسکے پروگرام میں شمولیت لائسنسنگ خدمات کو مزید مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی جوکہ نئی مارکیٹس کی راہیں کھولے گا – ڈبلیو ایل پی کا قیام 2020 میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ہوا تھا جوکہ نئی مارکیٹس کے فروغ اور تجارتی جہت کو بڑھانے کیلئے قائم ہوا ۔

یہ دنیا کی پہلی ملٹی ماڈل گلوبل فریٹ لائلٹی سکیم ہے ۔ اس کے ممبر تاجر اور فریٹ فارورڈرز ، تجارت میں سالانہ 5 سے 10 فیصد کا اضافہ توقع کرسکتے ہیں ۔ ڈبلیو ایل پی اجتماعیت میں شمولیت مفت ہے جوکہ ٹریڈ فنانس کیلئے فریٹ اور لاجسٹکس کے تمام تجارتی ایکوسسٹم کو کور کرتی ہے –

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button