متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے یومیہ کیسز 8 ماہ میں پہلی مرتبہ 1 ہزار سے کم ہو گئے، تازہ رپورٹ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے کورونا کےیومیہ کیسز میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی تھی۔ بلاآخر آج 24 اگست بروز منگل کو متحدہ عرب امارات میں یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم ہو گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 990 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یو اے ای میں گزشتہ 8 مہینوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1675 رہی۔

اس سے پہلے گزشتہ سال 27 دسمبر کو کورونا کے کیسز 1 ہزار سے کم ہوئے تھے تب 944 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مزید برآں، اگست کے مہینے سے ہی یو اے ای میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button