متحدہ عرب امارات

دی گئی مہلت ختم ، متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا کرونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوانے کیلئے ہجوم

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
دبئی : ابوظبہی کے رہائشی کرونا وائرس کی ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوانے کیلئے تگ و دو میں ہیں۔ حکام نے اس سے پہلے ہدایت کی تھی کہ جن افراد نے 6 مہینے ہوئے کرونا کی ویکسین لگوائے ہوں انہیں تیسری خوراک لگوانی چاہیئے۔

آج پیر 20 ستمبر تک کیلئے تیس دنوں کی مہلت ان لوگوں کو دی گئی تھی تاکہ وہ الہوسن اپلیکیشن میں تیسری بوسٹر خوراک لگوانے تک اپنا گرین اسٹیٹس برقرار رکھ سکے۔

ایک بار ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بوسٹر شاٹ کے بغیر رہائشی الہسن ایپ پر گرے سٹیٹس دیکھا جائے گا جو انہیں دارالحکومت میں کئی عوامی مقامات پر داخل ہونے سے روکے گا۔۔

ابوظہبی کے برجیل اسپتال کے اندرونی ادویات کے ماہر ڈاکٹر فیصل حمزہ دلوی نے کہا کہ وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے تحت ویکسینیشن سینٹرز نے متعدد لوگوں کو بوسٹر شاٹ کیلئے اپوائنٹمنٹ لیتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینشن سنٹرز پر ہجوم ہے کیونکہ رہائشیوں کو تیسری خوراک لگوانے کی جلدی ہے۔ وہ افراد جو جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں وہ ویکسین لگوا رہے ہیں۔

ڈاکٹر دالوی کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ویکسین آپشن زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ افراد جن کو کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے چھ مہینے ہوئے ہیں انہیں تیسری خوراک لازمی لگوانی چاہیئے۔وائرس کے خلاف تحفظ کیلئے یہ خوراک لگوانی چاہیئے۔

ابوظبہی حکومت کے سرکاری میڈیا ہاؤس نے بتایا ہے کہ سینوفارم کے علاوہ باقی ویکسین کے بوسٹر شارٹ موجود نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button