عالمی خبریں

کرونا وائرس ویکسین : عالمی سطح پر 6 بیلین ویکسین کی خوراکیں لگوائیں گئیں ہیں

خلیج اردو
22 ستمبر 2021
نیویارک : دنیا بھر کرونا وائرس کے خلاف 6 بیلین ویکسین لگوائے گئے ہیں۔ اے ایف پی کے آفیشل ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے کی رفتار اسی ڈگر پر ہے جو اس سے پہلے چار اور پھر پانچ بیلین کیلئے تھی۔ اس میں 29 دن لگے ہیں جو چار اور پانچ بیلین کے 30 اور 26 دنوں کی ہی رفتار جتنی ہے۔

اس کے مقابلے میں پہلی بار ایک بیلین ویکسین لگوانے کیلئے 140 دن لگے تھے۔

6 بیلین خوراکوں میں سے 2.18 بیلین چین نے لگوائے ہیں۔ بھارت میں 826.5 ، امریکہ میں 386.8 ملین کی خوراکیں لگوائیں جا چکی ہے۔

ان ممالک میں جہاں کہ آبادی ایک ملین سے زیادہ ہے ، متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جہاں 100 کے مقابلے میں 198 خوراکیں لگوائیں جا چکی ہیں۔ آبادی کے 81 فیصد سے زیادہ حصے کو ویکسین لگوائے جا چکے ہیں۔

اس کے بعد یوروگووے ہے جہاں 100 کے مقابلے میں 175 خوراکیں لگوائی گئیں ہیں ، اسرائیل میں 171 ، کیوبا میں 163 ، قطر میں 162 اور پورتگال میں 154 خوراک 100 آدمیوں کے مقابلے میں لگوائیں گئیں ہیں۔

ان میں سے کچھ ممالک بشمول اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور یوراگوئے نے مکمل طور پر ویکسین لگوائے جانے والوں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بوسٹر خوراکیں دینا شروع کردی ہیں۔

دوسری طرف مغربی یورپ ، شمالی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک میں ویکسینشن کا عمل سست ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایشیا ، لاطینی امریکہ اور اوشیانا کے دیگر ممالک کی رفتار پکڑی ہے اور اب آگے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اگرچہ بیشتر غریب ممالک نے اب ویکسینیشن مہم شروع کر دی ہے ۔ حالیہ ہفتوں میں امیر ممالک کے عطیات کے بعد ویکسین میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ممالک نے ابھی تک بالکل ویکسین شروع نہیں کی ہے جن میں برونڈی ، اریٹیریا اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button