ٹپسمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں لیبر کانٹریکٹ یا ملازمت کے معاہدے کی آئن لائن کاپی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہے ہیں تو آپ نے اپنے آجر یا کمپنی کا ساتھ ایک معاہدہ کیا ہوگا۔ اس معاہدے کو ملازمت کا معاہدہ (labour contract) کہتے ہیں۔ یہ معاہدہ طے کرتا ہے کہ آپ کی ملازمت کے قواعد و ضوابط کیا ہوں گے۔ اس لیے اس معاہدے کا آپ کے پاس ہونا اور اس میں کیا شرائط درج ہیں انکا آپ کو علم ہونا از حد ضروری ہے۔  یہ معاہدہ حاصل کرنا امارات میں کام کرنے والے ہر شخص کے لیے ضروری ہے  خاص طور پر دیگر ممالک سے امارات کام کے لیے آنے والے افراد کے لیے۔ کیونکہ اس معاہدے ہی کی بنیاد پر آپ کو امارات میں رہائشی ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کی سب سے اچھی بات یہ کہ لیبر کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ  ملازمت کے معاہدے آن لائن دستیاب ہیں۔ اور آپ کو جب اس کی ضرورت ہو آپ اسے حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس معاہدے کی نقل موجود نہیں ہے تو آئن لائن نقل حاصل کرنے کا طریقہ ذیل میں دیا گیا ہے:

ملازمت کے معاہدے کی آئن لائن نقل حاصل کرنے لیے آپ کے پاس درج ذیل معلومات ہونا ضروری ہے۔
1۔ آپ کے لیبر کارڈ کی معلومات
2۔ آپ کے پاسپورٹ کے کا نمبر
3۔ آپ کی قومیت کیا ہے یعنی آپ کسی ملک کے باشندے ہیں
4۔ اور  آپ کی تاریخ پیدائش کا آپ کو علم ہونا چاہیے

یہ تمام معلومات ایک صحفے پر لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں اور معاہدے تک رسائی کے لیے درج ذیل طریقہ کار کو اپنائیں:
1۔ وزارت لیبر کی ویب سائٹ پر جائیں
لیبر کی وزارت کی ویب سائٹ عربی زبان میں ہے۔ اسے انگلش زبان میں ترجمعہ کے لیے ویب سائٹ کے دائیں جانب اوپر والے کونے میں جائیں۔ وہاں آپ کو ویب سائٹ انگلش زبان میں ترجمعہ کرنے  کا آپ آپشن نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں ویب سائٹ خودکار طریقے سے انگش زبان میں تبدیل ہو جائے گی۔
2۔ ای سروس (E-service) کے بٹن پر کلک کریں
وییب سائٹ انگلش زبان میں تبدیل کرنے کے بعد ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر ہی آپ کو  ای سروس (E-service) نام کا بٹن نظر آئے گا۔ اس بٹن پر کلک کریں۔
3۔ ای سروس (E-service) بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو بہت ساری آپشنز دکھائے جائیں گئے ان میں سے ای واصل
(E-Netwasal) کا انتخاب کریں۔

4۔  (E-Netwasal) کا انتخاب کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک نئی ونڈو ظاہر ہوگی۔ اس ونڈو یا صفحے پر آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کونسی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
5۔ اس صفحے پر آپ اس لنک پر کلک کریں گے جس کے بارے آپ کو معلومات چاہیے۔ لہذا آپ ملازمت کے معاہدے کی معلومات (contract information) کے لنک پر کلک کریں گے۔
6۔  ملازمت کے معاہدے کی معلومات (contract information) کے لنک پر کلک کرنے کے بعد ایک نئی ونڈو یا نیا صفحہ آپ کے سامنے کھلے گا جو آپ سے درج ذیل معلومات مانگے گا:

  • ورک پرمٹ یا لیبر کارڈ کا 8 ہندسوں والا نمبر
  • پرسن کوڈ یعنی لیبر کارڈ پر درج 14 ہندسوں والا نمبر
  • آپ کی پیدائش کا سال
  • اور آپ سے آپکی قومیت (Nationality) کے بارے میں پوچھا جائے گا

7۔ درج بالا تمام معلومات دینے کے بعد ایک نیا صفہ کھلے گا جس میں آپ کو آپ کے ملازمت کے معاہدے یعنی لیبر کانٹریکٹ کی کاپی فراہم کر دی جائے گئی۔ جسے آپ اپنے پاس محفوظ رکھنے کے لیے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

اہم پیغام: یاد رہے کے معاہدے پر ظاہر ہونے والی تنخواہ اور جتنی تنخواہ آپ وصول کرتے ہیں برابر ہونی چاہیے۔ کیونکہ تنخواہیں اجرت کے تحفظ کے نظام (WPS) ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔
نوٹ: یہ ایک پرانا مضمون ہے جو ہم اپنے قائرین کے لیے دوبارہ شائع کر رہے ہیں درج بالا معلومات میں کسی تبدیلی کی صورت میں برائے مہربانی پیشگی معذرت قبول کریں اور ادارے کی تصحیح کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button