متحدہ عرب امارات

ابوظبہی : رہائشیوں کے تحفظ کیلئے فلو ویکسین مہم لانچ کر دیا گیا

خلیج اردو
16 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی ہیلتھ سروسز کمپنی سیہا نے سالانہ فلو ویکسینشن مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ رہائشیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

حفاظتی ویکسین کی یہ مہم وزارت صحت اور روک تھام ، محکمہ صحت ابوظہبی اور ابوظہبی سنٹر فار پبلک ہیلتھ کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

بیرونی علاج معالجے کی قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نورا الغیتھی نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت ویکسینیشن فلو کے شدید علامات اور اسپتال میں داخل ہونے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ہم کرونا وائرس سے معمول پر آرہے ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم موسمی انفلوئنزا سے باخبر رہیں۔

یہ ویکسین 50 سال سے زائد عمر کے افراد ، 18 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں ، خصوصی افراد اور حاملہ خواتین اور تمام ویکسین کارڈ ہولڈرز ، حج اور عمرہ کرنے والوں اور دائمی بیماریوں کے مریضوں کیلئے مفت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ باقی کیٹگریز کیلئے ویکسینیشن کی قیمت 50 درہم ہے۔

ڈاکٹر نورا نے بتایا کہ ہم نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس سالانہ مہم کو ترتیب دیا ہے جس سے ابوظہبی میں تمام کمیونٹیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے تمام ملازمین کیلئے فلو ویکسین تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔

فلو لے ویکسین سیہا کے تمام ہیلتھ سنٹرز اور کرونا ویکسین سنٹرز میں دستیاب ہیں جو ابوظبی ، العین اور الدھفرا میں دستیاب ہیں۔

اس حوالے سے بکنگ کیلئے کال سنٹر 80050 یا سیہا کے اپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی چاہتا ہے کہ اسے گھر میں ویکسین دی جائے تو اس کیلئے 350 درہم ادا کرنے ہوں گے۔

گھر میں ویکسینشن کی بکنگ کیلئے ابوظبہی میں 027116091 جبکہ العین میں 027111502 پر کال کرنا ہوگا۔

اس طرح مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کیلئے ویکسین کرونے کیلئے بالا درج نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ بزرگ شہریوں اور مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے گھروں میں سہولت دی جاسکتی ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button