خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا لیبیاکے عوام کی خواہشات کی تکمیل کےلئے متحدہ بین الاقوامی کوششوں کا مطالبہ

خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نھیان بن مبارک آلنھیان نے "پیرس انٹرنیشنل کانفرنس برائے لیبیا” میں شرکت کی، جس کا انعقاد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں وزیرمملکت شیخ شخبوط نے کانفرنس کے انعقاد پر فرانس، جرمنی، اٹلی، لیبیا اور اقوام متحدہ کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ۔ شیخ شخبوط نے لیبیا کے عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی حمایت اور ان کے مستقبل سے متعلق تمام تر عالمی کوششوں میں انھیں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے "لیبیا کے استحکام میں تعاون کے لیے کانفرنس” کی میزبانی اور انعقاد میں قومی اتحاد کی حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا، جس کا انعقاد گزشتہ ماہ اکتوبر میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات لیبیا کے سیاسی ڈائیلاگ فورم میں طے پانے والے سیاسی حقوق پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے لیبیا اور اقوام متحدہ کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، جن میں مقررہ وقت میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری قانون سازی بھی شامل ہے۔ شیخ شخبوط نے فائیو پلس فائیو جوائنٹ ملٹری کمیشن (جے ایم سی) کی جانب سے دستخط کردہ ایکشن پلان کے لئے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا، جس کے تحت لیبیا سے رضاکارفوجیوں، غیر ملکی جنگجوؤں اور غیر ملکی افواج کے بتدریج، متوازن اور ترتیب وار انخلاء عمل میں لایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت نے عبوری مرحلے میں لیبیا کے عوام کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر ایک بار پھر زور دیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button