متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا موسم : آج مطلع جزوی طور پر آبرآلود رہے گا، بارش کا بھی امکان ہے

خلیج اردو
دبئی : نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی این سی ایم کے مطابق ملک بھر میں موسم آج جزوی طور پر آبرآلود ہوگا جہاں بادلوں کی وجہ سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شماخاص طور پر مشرقی ، جنوبی ، ساحلی علاقوں اور جزیروں پر بارش کا امکان ہے۔۔

آج دبئی اور ابوظہی میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔۔

ہوائیں ہلکے سے درمیانہ رفتار سے چلی گی۔ہوا وقت کے ساتھ تازہ ہوں گی جس کے بعد وہ بارش اور طوفان کا سبب بنے گی۔

بحیرہ عرب اور اومان میں پانی کا بہاؤ عام طور پر معتدل ہوگا لیکن کچھ اوقات میں اس کی رفتارمیں تیزی آئی گی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے فوجیرہ ، دیبہ ، خورفکاں اور شارجہ کے کچھ اندرونی علاقوں میں موسلادھار بارش کی اطلاع دی ہے۔۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button