خلیجی خبریںمتحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 65 کوویڈ 19 کیسز، 77 صحت یاب، 1 شخص کی موت کی اطلاع

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے منگل کے روز کوویڈ 19 کورونا وائرس کے 65 کیسز کی اطلاع دی ہے، ساتھ ہی 77 افراد کی صحت یابی اور 1 شخص کی موت کی خبر ہے۔

ملک میں اب تک 101.3 ملین سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں 323,406 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے نئے کیسز کا پتہ چلا۔

متحدہ عرب امارات میں 30 نومبر تک کیسز کی کل تعداد 742,041 ہے، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 736,939 ہے۔ مرنے والوں کی تعداد اب 2,147 ہے۔

جس طرح عالمی معیشت Covid-19 وبائی بیماری کے دھچکے سے صحت یاب ہو رہی تھی، اسی طرح اس Omicron قسم سے ایک اور دھچکا ملا ہے، جس کی وجہ سے نئی سفری پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ انتہائی سازگار منظرناموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھی، ماہرین اقتصادیات پہلے ہی اپنی 2022 کی پیشین گوئیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، جو اگلے سال کے لیے 4.9 فیصد کی نمو کی توقع رکھتا ہے، گزشتہ کافی عرصے سے اس بات پر اصرار کر رہا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کی مختلف قسمیں سب سے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہیں.

نیا وائرس تیزی سے پیسیفک افریقہ اور یورپ سے کینیڈا میں ہر جگہ پھیل گیا ہے جسکے باعث درجنوں ممالک نے سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

کیوڈو خبر رساں ایجنسی نے نامعلوم سرکاری ذرائع کے حوالے سے منگل کو اطلاع دی ہے کہ جاپان نے منگل کے روز کورونا وائرس کے اومیکرون قسم کے اپنے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

جاپان نے منگل کو کم از کم ایک ماہ کے لیے غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دیں، اومیکرون کے داخلے کو روکنے کے لیے دنیا کے سخت ترین اقدامات کیے ہیں ، یہ وائرس حال ہی میں جنوبی افریقہ میں دریافت کیا گیا اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسے "تشویش ناک قسم” قرار دیا گیا۔

امارات میں حکام نے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ Covid-19 کے Omicron قسم کے پھیلاؤ سے متعلق تمام پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

ملک نے حال ہی میں سات ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے: جن میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی، زمبابوے، بوٹسوانا اور موزمبیق شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button