متحدہ عرب امارات

غیر ملکی رہائشی متحدہ عرب امارات کی ترقی کا اہم حصہ ہیں، شیخ محمد بن زید

خلیج اردو 2 دسمبر 2021

ابوظہبی : ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید کہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اپنی کامیابی اور ترقی ان سب کے ساتھ شئیر کرتا ہے جو اس کو اپنا گھر سمجھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام کے نام اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زید نے لکھا کہ قومیں ترقی اور کامیابی کیلئے صرف اپنے لوگوں پر انحصار نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید لکھا کہ غیر ملکی شہریوں نے گزشتہ پچاس برسوں کےدوران متحدہ عرب امارات کی ترقی کے سفر میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔

شیخ محمد بن زید نے لکھا کہ ہمارے دروازے ان تمام افراد کے کھلے ہیں جو مہارت اور لگن کے ساتھ ہم سب کے بہتر مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہوں۔متحدہ عرب امارات دو دسمبر کو اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے۔ اس حوالےسے شیخ محمد بن زید نے لکھا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت کا اصل راز رہا ہے۔

انہوں نے مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج کے ہر ایک جوان نے گزشتہ پچاس برسوں میں بہترین انداز سے ملک کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button