متحدہ عرب امارات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ ریاستی دورے پر ابوظبہی پہنچ گئے

خلیج اردو 08 دسمبر 2021
ابوظبہی : سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ ریاستی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈ اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان نے ایک اعلی سطح کی وفد کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صدارتی ایئر پورٹ پر ان کو خوش آمدید کہا گیا۔

شیخ محمد اور شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مواقع کے بارے میں گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور خطے کی تعمیروترقی سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ابوظبہی کے قصر الوطن میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، نائب صدر وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کیلئے مزید ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری، مشترکہ کارروائی اور باہمی مفادات پر مبنی سٹریٹجک تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رہنماؤںنے مشترکہ جی سی سی اور عرب ایکشن کو فروغ دینے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی۔شیخ محمد اور شہزادہ محمد بن سلمان نے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ ترقی اور پیشرفت کا ایک اہم ستون ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button