متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس شروع کردی گئی، اب اپ بغیرڈرائیور کے ٹیکسی بک کرسکتے ہیں

ابوظہبی کے رہائشی دارالحکومت کے یاس جزیرے پر بغیرڈرائیور کے ٹیکسی بک کرسکتے ہیں‘ سروس کا استعمال کرنے کیلئے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی‘ ٹرپ بک کرنے کیلئے 9 مقامات کی نشاندہی کردی گئی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس شروع کردی گئی ، ابوظہبی کے رہائشی اب یو اے ای کے ابوظہبی کے رہائشی اب دارالحکومت کے یاس جزیرے پر بغیر ڈرائیور کے ٹیکسی بک کر سکتے ہیں۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیا کہ 23 دسمبر کو ختم ہونے والی سروس کے کامیاب آزمائشی مرحلے کے بعد لوگ اس سروس کو اسمارٹ فون ایپلی کیشن Txai کے ذریعے بک کر سکتے ہیں جو ایپل اسٹور یا گوگل پلے پر دستیاب ہے، کمپنی نے ابھی تک مستقبل کے مراحل کے دوران قیمتوں کا تعین نہیں کیا جب کہ آزمائشی مرحلے کے دوران سفر مفت تھے۔

بتایا گیا ہے کہ آزمائش کے دوران ٹیکسیوں کی ٹاپ سپیڈ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی تھی لیکن کاریں عام طور پر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں جاتیں، ایک حفاظتی افسر جو ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھتا ہے صرف اس صورت میں مداخلت کرنے کے لیے ہوتا ہے جب کوئی مسئلہ ہو۔

اس سروس کو چلانے والے بیاانت کے چیف ایگزیکٹیو حسن الحسانی نے کہا کہ مکین اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کرکے ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہی اس ٹیکسی سروس کا استعمال شروع کرسکتے ہیں ، اس سلسلے میں ٹرپ بک کرنے کے لیے انہیں یاس جزیرے پر 9 مقامات میں سے کسی ایک میں ہونا ضروری ہے ، مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ابوظہبی کے آس پاس کے مختلف علاقوں میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شروع کی گئی یہ سروس مکمل طور پر الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں پر مشتمل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے پہلے مرحلے میں یاس آئی لینڈ پر پانچ TXAI برانڈڈ گاڑیاں چلتی نظر آئیں گی، جو مسافروں کو 9 اسٹاپس کے درمیان لے جائیں گی جن میں ہوٹل، ریستوراں، شاپنگ مال اور دفاتر شامل ہیں ، دوسرے مرحلے میں ابوظہبی کے متعدد مقامات پر مزید TXAI گاڑیاں شامل ہوں گی اگرچہ گاڑیاں بغیر ڈرائیور کے ہیں لیکن آزمائشی مرحلے کے دوران ڈرائیونگ سیٹ پر ایک سیفٹی آفیسر موجود ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button