متحدہ عرب امارات

کرونا کے انسداد کیلئے ابوظبہی سمجھوتہ نہیں کرے گا، احتاطی تدابیر میں اضافے کے ساتھ ہی داخلے کے وقت ٹیسٹ کرانے کی روایت بحال کردی گئی

خلیج اردو
ابوظبہی : منگل کے روز جب ملک میں کرونا وائرس کے کیسز پچھلے چھ ماہ کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ابوظبہی نے ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے ٹیسٹنگ لوازمات کو پھر سے متعارف کرایا ہے۔

جمعرات سے ابوظبہی میں داخلے کیلئے ویکسین شدہ افراد کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ الہوسن اپلیکیشن میں گرین اسٹیٹس دیکھائیں۔ غیر ویکسین شدہ افراد داخلے سے قبل 96 گھنٹوں کے اندر کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔

ویکسین شدہ شخص کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہر 14 دن بعد اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں تاکہ اس کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں وہ اپنا گرین اسٹیٹس برقرار رکھ سکے۔

یہ احتیاطی تدابیر بارڈر پر نصب کیے گئے ای ڈی ایف ڈیوائسز کی مدد سے اسکیننگ کے علاوہ ہے جو بارڈر پر تیز ترین وقت میں کرونا وائرس کے ممکنہ کیس کو تیز ترین انداز میں جانچنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے نشاندہی کی ہے کہ یہ رولز صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام نے 28 دسمبر کو 1,846 مثبت کیسز کی نشاندہی کی ہے جو انتیس جون کو رپورٹ ہونے والے 2,184 کے بعد چھ مہینوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آئی تھی جو ملک میں شاندار حفاظتی تدابیر ، نظام صحت ، بڑی سطح پر ویکسینشن اور عوام کے تعاون سے ممکن ہوا۔ اس وجہ سے 19 ستمبر سے ابوضبہی نے داخلے کے وقت ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کی تھی۔

ابوظبہی نے دارلحکومت میں ٹیسٹنگ ختم کی تھی لیکن عوامی مقامات میں داخلے کو برقرار رکھا تھا۔

ملک میں کرونا کیسز میں کمی آتی رہی اور 17 اکتوبر کو کرونا کیسز 100 سے کم ہوئے۔ یہ وائرس کے آغاز کے انیس مہینوں بعد کم تعداد میں رپورٹ شدہ کیسز تھے۔

جب کرونا کیسز میں کمی آئی تو یہ حوصلہ افزا اعداد و شمار یہ امید جگا رہے تھے کہ متحدہ عرب امارات 2022 میں بحالی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

لیکن رواں ماہ کے شروعات میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سامنا آئی۔ چونکہ یہ قسم تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسی وجہ سے 14 دسمبر کو نئے رپورٹ ہونے والے کیسز 1,000 سے تجاوز کر گئے۔

کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ابوظہبی نے دارلحکومت میں داخلے کیلئے کرونا اسکریننگ کے اصولوں کو واپس اپناتے ہوئے سماجی تقریبات پر نئے احتیاطی قوانین نافذ کیے۔

وی پی ایس کیئر سنٹر میں انٹرنل میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر فیصل حمزہ دلوی نے حالیہ اضافی احتیاطی اقدامات کے بروقت نفاذ پر حکام کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کرونا ویکسینشن ، اسکریننگ اور بروقت بوسٹر شاٹ لگوانے پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے ، ماسک پہننے سمیت سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بوسٹر شارٹ لگوانا ( اگر آپ اہل ہوں ) تصدیق شدہ نجات دینے والے عوامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button