متحدہ عرب امارات

یہ قیمتی اور نایاب سیاح ہے، شیخ حمدان نے وہیل مچھلی کو انمول سیاح قرار دے دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں وہیل مچھلی دیکھائی دی اور یہ لازم بات ہے کہ سوشل میڈیا کو اس پر خاموش نہیں رکھا جا سکتا۔ وہی ہوا کہ جب وہیل مچھلی کو دیکھا گیا تو لوگوں نے اس کی تصویریں بنائیں اور سوشل میڈیا پر ڈالی۔

یہ انسان دوست اور بے ضرر ممالیہ مچھلی وہیل دبئی باربور میں دیکھائی دی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تو ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس نایاب سیاح کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

شیخ حمدان جو جانوروں کیلئے اپنی محبت کی وجہ سے مشہور ہے اور ان کی جانوروں کے بارے میں معلومات بھی بہت ہیں، نے بتایا کہ اس مخلوق کو برائیڈز وہیل کہا جاتا ہے۔

شیخ حمدان نے پوسٹ کی کہ یہ دیکھنے میں ایک نایاب اور خوبصورت مخلوق ہے اور یہ نادر موقع ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وہیل کافی کم نظر آتے ہیں۔ پچھلے سال ابوظبہی اتھارٹی نے وہیل مچھلی کو اکتوبر اور دسمبر میں دیکھا گیا۔

اس وقت ماحولیات کی ابوظبہی کی ایجنسی نے بتایا تھا کہ وہیل مچھلی کی وموجود اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک میں پانی کی صحت اور معیار کیسا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button