متحدہ عرب امارات

دبئی:الکرما ٹنل میں بس اور کار میں تصادم، دس افراد زخمی ہوگئے

خلیج اردو

دبئی:دبئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جان بحق ہوئی جبکہ کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ یہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری،،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لین کی تبدیلی کے دوران اشاروں کا استعمال نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔

 

واقعات کی تفصیلات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پہلا حادثہ الکاراما ٹنل میں پیش آیا جہاں ایک بس اور چھوٹی گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے۔
دوسرے حادثے میں اُم سقیم روڈ پر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس سے دو افراد ذخمی ہوگئے۔

 

تیسرے حادثے میں الخلیل روڈ پر پیدل سڑک کراس کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

 

پولیس نے شہریوں پر دوران ڈرائیونگ محتاط رہنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button