پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلیے فری لانسنگ کا ویزہ : اقسام ، اخراجات اور اہلیت سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں مختلف مقامات جیسے ٹی ڈبلیو فور 54 ، راس الخیمہ اکنامک زون ، دبئی میڈیا سٹی ، دبئی انٹرنیٹ سٹی ، دبئی نالج پارک ، دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ ، عجمان فری زون آفر جو متحدہ عرب امارات میں رہائشیوں اور غیرملکیوں کو بڑی تعداد میں فری لانس ویزہ فراہم کرتے ہیں۔

وہ یو اے ای بھر میں متعلقہ فیلڈ میں کام کر سکتے ہیں اور اس کیلیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

دبئی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق فری لانسنگ پرمٹ پر ساڑے سات ہزار کا خرچہ آتا ہے جس میں ویزہ کا خرچ شامل نہیں ہے۔

فری لانسنگ کی کیٹگری میں فوجیرہ میں کریٹیو میڈیا فری زون ، ہے جو تین سے چار قسم کے ویزہ فراہم کرتے ہیں جن میں سے ایک ویزہ فری آف کاسٹ ہے۔

اس کے علاوہ یہ فلیکسی ڈیسک اور پی آر او سروسز بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ میڈیا ایونٹس میں پروفیشنلز تقریبات میں کام کرنے ، کنسلٹنی ، تعلیم ، مواصلات اور مارکیٹنگ ، میوزک ، انٹرٹینمنٹ ، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

ام القوین فری زون فری لانسرز کو پرمٹ بھی جاری کرتے ہیں۔ عجمان کا فری زون چالیس کیٹگریز میں چھ ہزار درہم میں مخلوط لچکدار ورکنگ ویزہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں متعلقہ ممبران رہائشی ویزہ اور فیملی اسپانسرشپ کیلیے اہل ہوتے ہیں۔

ٹیلنٹ پاس :

دبئی ایئرپورٹ فری زون اتھارٹی دفزا ، دبئی کلچر اینڈ دی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز نے فری لانس کیلیے تین سالہ ٹیلنٹ پاس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میں ان کیلیے الدفرا کی جانب سے دفتر کرایے پر لینا بھی شامل ہے۔ یہ میڈیا ، تعلیم ، آرٹ ، ٹیکنالوجی ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنی فراہم کرتا ہے۔

یہ ایمپورٹ ، ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ کیلیے ایک جنرل کامرس لائنسس ، انڈسٹریل لائنسس جو مختلف اشیاء اور خدمات سے متعلق ہے اور جس میں فری زون سے باہر کسی سروس لائنسس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس لائنسس کے حامل افراد کو فری زونز کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی جس میں بین الاقوامی کمپنیوں سے لے کر ایس ایم ای اور کاروباری افراد شامل ہیں۔ انہیں فری زون کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

فری زونز کے پاس اٹھارہ سو وہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں بیس اہم سیکٹرز کی کمپنیاں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے فری زون میں کاروباری ماحول کو مزید تقویت ملے گی اور جدت پسندوں اور ہنرمندوں کے لیے ایک عالمی منزل کے طور پر دبئی کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

میڈیا

میڈیا سے متعلق مختلف فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین بھی فری لانس ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ اسٹوری ابھی تکمیل کے مرحلے میں ہے۔

اس حوالے سے 45 زمرے ہیں جس کیلیے میڈیا پروفیشنلز اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس میں اداکار ، فضائی مناظر کی فوٹوگرافی کرنے والے ، اینیمیٹرز ، فنکار ، آڈیو انجینئرز ، برینڈ کنسلٹنٹ ، کمٹریٹرز ، کمپوزر ، کانٹنٹ کریئٹرز ، مارکیٹ انلسٹ ، ویب ڈیزائنرز ، ویب ڈیویلپرز اور دیگر پروفیشنلز شامل ہیں۔

ابوظبہی میں ٹوفور 54 فری لانس ویزہ کی آفر دیتا ہے۔ یہ میڈیا پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کیلیے دیا جاتا ہے جس کی مدت دو سالوں تک ہوتی ہے۔

راس الخیمہ اکنامک زون بھی میڈیا پروفیشنلز کو ویزہ فراہم کرتے ہیں جس کی مالیت ساڑھے چھ ہزار درہم سے شروع ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button