متحدہ عرب امارات

پولیس کی جانب سے ٹریفک نظام کے ریڈرا ایکٹویٹ کر دیئے گئے، اچانک گاڑی موڑنے والوں کی نشاندہی کرکے بھاری جرمانہ لگے گا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی میں ٹریک حکام نے سڑک پر اچانک گاڑی موڑنے والے ڈرائیوروں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا۔

حکام نے سڑک پر ٹریفک ریڈار ایکٹیویٹ کیے ہیں جو خودکار نظام سے اچانک گاڑی موڑنے اور خود کی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور اس کے بعد ان پر بھاری جرمانہ عائد کریں گے۔

جمعرات کو ایک بیان میں ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ چوک چوراہوں پر لازمی لین کی پالیسی پر عمل کریں چاہے اور ٹریفک سگنلز ہوں یا نہ ہوں وہ قوانین پر عمل کریں۔

پولیس نے کہا ہے کہ لین سے اچانک انحراف ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ پولیس فورس نے کہا کہ اس نے ایسے ڈرائیوروں کو پکڑنے کیلئے خودکار کنٹرول سسٹم کو فعال کر دیا ہے جو چوراہوں پر لازمی لین کی پابندی نہیں کرتے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ اچانک گاڑی موڑنا ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی ہے اور خوفناک ٹریفک حادثات کا سبب بنتا ہے۔

ایسے اچانک گاڑی موڑنے پر چار سو درہم کا جرمانہ ہوگا۔ ایسے 16,378 ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کی مدد سے بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایسے گاڑی چلانے سے کتنا نقصان ہوتا ہے۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور سڑک پر دھیان دیں اور کسی بھی بے احتیطاطی سے بچیں جس کی وجہ سے اس کی اور دوسروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button