متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:15 میٹر گہرے کنویں میں گرنے والی چھ سالہ بچی کو ریسکیو کر لیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:چھ سالہ بچی کنویں پندرہ میٹر گہرے کنویں مین گرگئی تاہم انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی بروقت کاروائی سے اسکو ریسکیو کرلیا گیا۔یہ واقعہ دیبا الفجیرہ میں پیش آیا۔

 

متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ لیفٹننٹ جنرل شیخ سیف بن راید النہیان نے شول میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر اور ساتھ ہی ایک تحریر لکھی جس میں انہوں نے  بچی کی جان بچانے پر سول ڈیفنس کا شکریہ اداکیا۔وزیر داخلہ کی جانب سےٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں سول ڈیفنس کے اہلکار کو ایک تنگ کنویں میں نیچھے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں تھوڑٰ دیر بعد اہلکار ننھی بچی کو ساتھ لیکر اوپر آتا ہے۔

ویڈیو میں بعدازاں بچی کو ابتدائی طبی امداد کے دوران مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر داخلہ شیخ سیف نے اسپتال جا کر ننھی بچی کی عیادت بھی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button