متحدہ عرب امارات

بھارت اور دبئی کا سفر : اب یو اے ای کے رہائشیوں کو جی ڈی آر ایف اے اور آئی سی اے کے اجازت نامے کی ضرورت نہیں

خلیج اردو

دبئی: یو اے ای کے رہائشی جو بھارتی سے دبئی کیلئے سفر کررہے ہوں، انہیں اب ضرورت نہیں کہ وہ جی ڈی آر ایف اے اور آئی سی اے سے اجازت نامہ لیں۔ اس حوالے سے ایئرانڈیا نے اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن نے دبئی سے بھارت کیلئے اپنے مختصر ہدایت نامہ میں بتایا ہے کہ بھارت میں کسی مقام سے دبئی جانے والوں کو اب جی ڈی آر ایف اے اور آئی سی اے سے پیشگی اجازت نامہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان مسافروں کیلئے تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے لیکن سفر سے پہلے کرایا گیا اڑتالیس گھنٹوں میں پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

مہمانوں کو مجاز لیبارٹریوں سے مالیولر تشخیصی ٹیسٹ کرانا ہوگا جو نیوکلک ایسڈ پر بنیاد رکھتا ہو اور نمونے اکھٹے کرنا سے پیش کرنے تک اڑتالیس گھنٹے قبل کرانا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ کیو آر کوڈ کا ہونا لازم ہے۔

جب یہ مسافر دبئی ایئر پورٹ پہنچتے ہیں تو انہیں کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجے تک خود کو قرنطینہ میں رکھنے ہوگا۔

یہ ہدایات مہمانوں کیلئے ہیں کہ وہ ایئرپورٹ پہنچ کر پی سی آر ٹیسٹ کریں گے اور ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سلف قرنٹائن میں ہونا ہوگا۔ ایئرلائن نے کہا ہے کہ اگر مہمان کو کرونا مثبت ہونے کی تشخیص ہوتی ہے تو ان مہانوں کو متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے گائیڈلائن پر عمل کرنا ہوگا۔

نئے آپریشنز کا اطلاق ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس پر ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button