متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان نے جاپان کے وزیر برائے ورلڈ ایکسپو 2025 سے ملاقات کی ہے۔

خلیج اردو

دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ہفتہ کو جاپان کے عالمی ایکسپو 2025 کے وزیر واکامیا کینجی سے ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی دبئی میں جاپانی پویلین میں جاکر ملاقات کی ہے۔

 

جاپانی وزیر نے شیخ حمدان کے ساتھ ورلڈ ایکسپو کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے اپنے ملک کی تیاریوں کے بارے میں بتایا جو جاپان کے شہر اوساکا کے یومیشیما جزیرے میں 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونا ہے۔

 

ملاقات کے دوران شیخ حمدان نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 دبئی کی کامیاب میزبانی سے حاصل ہونے والے علم، مہارت اور بصیرت کو ورلڈ ایکسپو 2025 اوساکا کنسائی کے منتظمین کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

جاپان کے وزیر نے شیخ حمدان کے ساتھ یومیشیما جزیرے کے ایک مقام پر آئندہ میگا ایونٹ کی میزبانی کے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا جس میں تقریباً 150 ممالک اور 25 بین الاقوامی تنظیموں کا استقبال کیا جائے گا۔

 

ایکسپو 2025 کے انعقاد کے ساتھ اوساکا تیسری بار ایکسپو کی میزبانی کا اعزاز پائے گا۔ اوساکا 1970 اور 1990 کے دو سابقہ ​​ایڈیشنوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

 

نومبر 2018 میں جاپان نے روس کے شہر یکاترنبرگ اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے نکل کر ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کی بولی جیتی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button