متحدہ عرب امارات

کیا پیراسیٹامول کی گولیاں محفوظ ہیں؟ حکام نے وضاحت کر دی

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ پیراسیٹامول دوا محفوظ ہے اور اسے بازاروں سے واپس لینے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک بیان میں ڈی او ایچ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے حالیہ انتباہ کا مقصد ڈاکٹروں کو اس قسم کی دوائیوں کے ساتھ ساتھ فلوکلوکساسیلن پر مشتمل اینٹی بائیوٹکس تجویز کرنے سے آگاہ کرنا ہے۔

حکام کے مطابق پیراسیٹامول اور اینٹی بائییوٹکس جن میں فلوکسیسین ہو، ایک ساتھ استعمال کیا جائے تو اس سے جسم مین گیسوں کی شرح متائثر ہو سکتی ہے جس کے سائیڈ افیکٹس ہو سکتے ہیں۔

ابوظبہی محکمہ کے ماہرین نے سفارش کی ہے کہ ادویات کے ہم آہنگی سے خارج ہونے کی صورت میں زیادہ خطرہ والے افراد کو نگرانی میں رکھا جائے اور کسی بھی سائیڈ افیکٹس کی اطلاع دی جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button