متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک آجر کے پرتشدد قتل کے جرم میں ملوث شخص کو سزائے موت سنادی گئی، مجرم کی شناخت مونیٹرنگ کیمروں سے ہوئی

خلیج اردو
دبئی: عجمان کی کریمنل کورٹ نے ایک 30 سالہ ایشیائی شہری کو اپنے آجر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی ہے۔

ملزم کو متاثرہ شخص کی گردن کاٹنے اور متعدد وار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود مونیٹرنگ کیمروں سے واردات کی تفصیلات حاصل کر لیں گئی تھی۔

پولیس آپریشن روم کو عجمان کے وسط میں ایک کیفے ٹیریا کے قریب چھرا گھونپنبے کی واردات کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ جب پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک شخص کو خون میں لت پت پایا گیا۔

انکشاف ہوا ہے کہ جب مقتول نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزم نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر کئی وار کیے جس کے بعد متاثرہ گر کر ہلاک ہوا اور مجرم جائے وقوعہ سے فرار ہوا۔

پبلک پراسیکیوشن نے جب ملزم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اسی قومیت کے ایک کمپنی کے مالک کی منصوبنہ بندی کے تحت قتل کا اعتراف کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص اسے کام کے لیے ویزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات لایا تھا۔ جس کے بعد اس نے آجر کے لیے کام کرنے کے لیے اپنے ملک سے ملازمین لانے پر اتفاق کیا۔ ان کے درمیان معاہدہ ہوا کہ مقتول نو افراد کو ویزے فراہم کرے گا۔

مجرم نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایا کہ مقتول نے وعدے کے برعکس نو افراد کے لیے رہائشی طریقہ کار مکمل کرنے سے انکار کیا اور انھیں چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دیں، جس کے بعد طیش میں آکر اسے قتل کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button