خلیجی خبریںسپورٹسمتحدہ عرب امارات

ایشیا کپ میں شاہین کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

خلیج اردو: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے کی انجری ہونے کی وجہ سے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کوانکی اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے اور نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلا جائے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button