متحدہ عرب امارات

ترکیہ میں ٹریفک سے اموات : متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی تعزیت،ٹریفک حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں

خلیج اردو

اسلام آباد: حکومت نے برآمد شدہ پرتعش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں سو فیصد سے بھی زیادہ تک اضافہ کر دیا۔۔۔6 سو سے زائد امپورٹڈ لگژی آئٹمز پر ریگولیٹری دگنی کردی گئی۔۔۔نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

وفاقی حکومت نے 600 سے امپورٹڈ اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی ہے۔۔۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی، امپورٹڈ دلیے اورآٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فی صد اوربرینڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے

 

حکومت نے امپورٹڈ ڈرائی کیلے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 ،امپورٹڈ انگور اور مالٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد ،امپورٹڈ چاکلیٹ پر ڈیوٹی 10 سے 49 اورامپورٹڈ کوکو پاؤڈر پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی ہے۔

 

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امپورٹڈ جام اور جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد ،امپورٹڈ باتھ روم فیٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے 49 ،جیولری اورامپورٹڈ کراکری 49 فیصد جبکہ تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button