متحدہ عرب امارات

دبئی میں سائیکل چوری کرنے والے چوروں کو جیل اور 6000 درہم جرمانے کی سزا، سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں تین افراد کو سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے پر ایک ماہ کے لیے جیل اور 6,000 درہم جرمانہ کیا گیا ہے۔ دبئی کی فوجداری عدالت نے قرار پایا کہ دو افریقی مدعا علیہان نے یورپی شخص 6,000 درہم مالیت کی دو سائیکلیں چرا لیں تھیں۔ دونون نے پھر سائکلیں تیسرے ملزم کو بیچ دی اور خریدار کو علم تھا کہ یہ چوری کا مال ہے۔

مقدمے کے مطابق چوروں نے متاثرہ کی رہائش گاہ کے تہہ خانے کی پارکنگ سے سائیکلیں چوری کیں۔ انہوں نے اس حقیقت کا فائدہ اٹھایا کہ آس پاس کوئی پیدل چلنے والے نہیں تھے۔ پہلا مدعا علیہ ریکھی کررہا تھا جبکہ دوسرے نے زنجیر کاٹ دی جس سے دونوں بائک کو حفاظت کیلئے باندھ دیا گیا تھا۔ دونوں چوروں نے سائکلیں پکڑ کر فرار اختیار کی۔

استعاثہ عامہ کی تحقیقات کے مطابق جب متائثرہ شخص نے شکایت کی تو فوری طور پر ایک سی آئی ڈی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے بالآخر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کئی دیگر مسروقہ سائیکلیں اور ای سکوٹر برآمد کیں۔

حکام کے سامنے پہلے مدعا علیہ نے اپنی شرکت کا اعتراف کیا اور اپنے اور دوسرے مدعا علیہ کے کردار کی وضاحت کی۔ تیسرے مدعا علیہ نے چوری کی سائیکلیں 400 درہم میں خریدنے اور بعد میں 600 درہم میں فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button