Uncategorized

ہونے پر سب کچھ ہو سکتا ہے، عمران خان انتخابات سے قبل گرفتار بھی ہو سکتے ہیں، آصف زرداری

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں جوڑتوڑ کے ماہر سمجھا جانے والے مفاہمت کے بادشاہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کسی طرح بھی کوئی ارادہ نہیں کہ عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے لیکن ممکنات میں تو سب شامل ہے اور عمران خان کے خلاف کوئی ادارہ کارروائی کرے تو اسے انتخابات سے قبل گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں اور ہم مقابلہ ہی کر سکتے ہیں۔ ہم ان کا مقابلہ کریں گے اور اگر انہوں نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کی تو عدم اعتماد سے انہیں نکالیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان سے بات چیت ناممکنات میں سے نہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ عمران خان ادب و اداب سے کام لیں اور وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنا چھوڑ دے۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی وجہ سے وزیر اعظم پر کوئی دبآ ڈالنے کی کوشش نہیں کی اور ان سے کہا کہ آپ کا اختیار ہے آپ جس کو آرمی چیف بنائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔

مسٹر زرداری نے عمران خان کے سازش بیانیے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے خلاف کرنے کا بیانیہ درست نہین اور اپنے ساتھ ساتھ ملک کو نقصان پہنچایا گیا جو غیر مناسب تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button