متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے اور مزید ایک ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا

خلیج اردو

ابوظبہی: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ شیخ محمد بن زید النیہان نے وزیراعظم کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا۔

 

۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ملاقات میں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوارب ڈالر کے موجودہ ڈیپازٹ میں توسیع کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button