عالمی خبریں

مسافر بس اور بکتر بندگاڑی میں تصادم، 20 افراد ہلاک جبکہ 68 زخمی

خلیج اردو
جنوبی افریقا: جنوبی افریقہ کے شمالی صوبے لیمپوپو میں ایک مسافر بس اور بکتر بند وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صوبہ لیمپوپو میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بکتربندگاڑی بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرائی۔

مبینہ طور پر بس ایک ڈھلوان سے نیچے دریا میں جاگری اور کچھ مسافر نیچے پھنسے ہوئے پائے گئے۔

لیمپوپو صوبے کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 60 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے حادثےکی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button