عالمی خبریں

افریقی جمہوریہ میں مسلح گروہ کی کارروائی ، 9 چینی باشندے ہلاک

خلیج اردو

افریقہ : وسطی افریقی جمہوریہ میں مسلح گروہ کے ہاتھوں چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

مقامی میئر کے مطابق حملہ آوروں نے وسطی افریقی جمہوریہ کے بامباری علاقے میں ایک کان پر حملے میں نو چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بامباری کے میئرایبل مچی پاتا نے  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے نو لاشوں اور دو زخمیوں کی گنتی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے چینی کارکن تھے جو گولڈ کوسٹ گروپ کے زیر انتظام ایک سائٹ پر تھے، جو اس کے قصبے سے 25 کلومیٹر (15 میل) دور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افراد کا حملہ صبح سویرے ہوا۔ ایک مقامی سیکورٹی ذرائع نے متاثرین کی تعداد اور قومیت کی تصدیق کی۔

چینی سفارت خانے نے فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

مقامی حکام نے حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

مقامی  صحافی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کی لاشوں کو بنگوئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چینی سفیر لی کنفینگ اور سی اے آر کے وزیر خارجہ سلوی بائیپو ٹیمون نے شرکت کی۔

سنٹرل افریقن ریپبلک دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے 2013 کے بعد سے جب مسلح گروپوں نے صدر فرانسوا بوزیز کو معزول کر دیا تھا تب سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button