متحدہ عرب امارات

ایمرٹس ائیرلائن کا پاکستان کے ایک اور شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اماراتی ائیرلائن کی جانب سے لاہور، کراچی، اسلام آباد کے بعد سیالکوٹ کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ، 24 جون کو دبئی سے ایک پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی

ایمرٹس ائیرلائن کا پاکستان کے ایک اور شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان، اماراتی ائیرلائن کی جانب سے لاہور، کراچی، اسلام آباد کے بعد سیالکوٹ کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ، 24 جون کو دبئی سے ایک پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے فیصلے کے بعد ایک اور پاکستان شہر کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اس وقت پاکستان کے 3 شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کیلئے پروازیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ اب دبئی سے سیالکوٹ کیلئے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ایمرٹس ائیرلائن نے مزید 10 شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی شہر سیالکوٹ بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ ایمرٹس ائیرلائن 20 جون کو کولمبو، 24 جون سیالکوٹ، 25 جون استنبول جبکہ یکم جولائی سے آکلینڈ، بیروت، برسلز، ہنوئی اور ہوچی من سٹی اور 15 جولائی سے بارسلونا، برسلز اور واشنگٹن کے لیے پروازیں چلائے گی۔

ایمرٹس ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا، پاکستان اور ویتنام سے پروازیں دبئی کے لیے ہوں گی اور دبئی سے امارات کے مختلف ہوائی اڈوں کے لیے چلائی جائیں گی۔اس اضافے کے بعد ایمرٹس ائیرلائن کی پروازیں 40 شہروں کے لیے سفر کی سہولت مہیا کرنے لگیں گی۔ ان پروازوں سے وطن واپسی اور مختلف مقاصد کے لیے سفر کے خواہشمند مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ایمرٹس ائیرلائن اور پاکستان نے کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ کے ماہ میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کر دیا تھا۔ تاہم اب جہاں ایمرٹس ائیرلائن نے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کیا ہے، وہیں پاکستان نے بھی 20 جون سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Source :UP

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button