خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

انلائن ڈیٹنگ ویب سائیٹ ، مشتری ہوشیارباش

دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کردیا ، آپ کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے

 

دبئی:(خلیج اردو ) دبئی پولیس نے عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے کیلئے خبردار کیا ہے کہ انلائن ڈیٹنگ ویب سائیٹ پر ان کے ساتھ دھوکہ ہو سکتا ہے۔ دبئی پولیس کے ٹوئٹر ہینڈلر سے جاری شدہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ کرنے والوں نے عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ اسی لیے عوام ان کے جھانسے میں نہ آئے۔


پولیس کے مطابق کچھ دھوکہ باز افراد نے انلائن ڈیٹنگ ویب سائیٹ کو عوام کے لوٹنے کا ذریع بنایا ہوا ہے۔ ایسے افراد انجان لوگوں سے ڈیٹنگ ویب سائیٹ پر رابطہ کرکے بعد میں ان کے ساتھ مختلف طریقوں سے فراڈ کرتے ہیں۔ یہ دھوکہ باز افراد عوام کو غیر رجسٹرڈ شدہ مساج سنٹرز بلاکر بعد میں ان کی رقم اور قیمتی اشیاء لوٹتے ہیں اور بلیک میل بھی کرتے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ یہ افراد سوشل میڈیا پر خواتین کے نام سے اکاؤنٹ بنا چکے ہیں جہاں وہ اپنے مطلوبہ حدف کو نشانہ بنانتے ہیں اور انہیں اپنے جال میں پھنساتے ہیں تاہم جب کوئی متائثر شخص ان فراڈیوں کے بتائے ہوئے پتے پر پہنچتا ہے تو وہاں مختلف عورتیں ہوتیں ہیں۔ فراڈ کرنے والا گینگ کسٹمرز کی نامناسب حالات میں تصویریں اتار کر ان کی رقم لوٹتے ہیں اور بنک کارڈز قبضے میں لیتے ہیں۔ گینگ ممبرز کسٹمر کو لوٹنے کے بعد انہیں دھمکی دیتے ہیں کہ اگر پولیس کو بتایا تو ان کی نامناسب تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیجائینگی۔
پولیس نے ایسے مختلف گینگز کی نشاندہی کرکے چالیس افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button