پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہنگری کے وزیر خارجہ اور کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقات میں طلباء کیلئے اہم پیشرفت

خلیج اردو

راولپنڈی: ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستانی طلباء کلئے  سکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کردیئے۔

 

آرمی چیف نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی منجمنٹ  ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی۔

 

آرمی چف  کا کہنا ہے کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولاستی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ آرمی چیف نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی اور پشہ  وارانہ دلچسپی  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button