خلیجی خبریں

شام کی گیس پائپ لائن میں دھماکہ

خلیج اردو: نامعلوم دہشتگردوں نے شام کے صوبے دیرالزور کے شدادی علاقے میں الجبسہ گیس فیلڈ پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اوقات الشام خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجبسه –الریان گیس پائپ لائن صوبہ الحسکہ سے صوبہ حمص کوگیس کی سپلائی کرتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

الجبسه فیلڈ گیس پائپ لائن کو کئی مرتبہ دھماکے سے اڑا یا گیا اور آخری مرتبہ مئی کے مہنیے میں اس پائپ لائن میں دھماکہ کیا گیا جس کی ذمہ داری الشرقیہ سے موسوم گروہ نے قبول کی تھی۔

شام کے شمال مشرقی صوبے یعنی الحسکه، دیرالزور اور الرقه جہاں ایندھن کے بڑے ذخائر موجود ہیں شام کی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے زیر کنٹرول ہیں۔

امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ قسد نامی شام کی کرد ڈیموکریٹک فورس، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے جو شام کے تیل کی لوٹ کھوسٹ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے عوام اور شامی فوج کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور وہ قتل و غارتگری کے اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button