خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی و دیگر ایشیائی ممالک کے شہریوں کے امارات میں داخلے پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع کردی

خلیج اردو: دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس ایئرویز نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ بھارت, پاکستان, سری لنکا اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کی مدت میں 28جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ ایئرلائن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ایسے مسافر جنہوں نے گزشتہ 14 دنوں کے دوران مذکورہ ممالک کا دورہ کیا ہے انہیں بھی متحدہ عرب امارات کے کسی بھی امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ صارفین ٹریول اپڈیٹ دیکھتے رہیں کیونکہ صورتحال کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اماراتی باشندے, گولڈن ویزا رکھنے والے صارفین اور سفارتکاروں کو کورونا پروٹوکولز کے ساتھ استثنیٰ حاصل ہوگا اور سفری پابندی بھی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب اتحاد ایئرویز نے بھی بھارت,پاکستان اور بنگلہ دیش پر سفری پابندی کی مدت میں جمعہ کو 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ اس کےعلاوہ یواےای کی جنرل سول ایوی
ایشن اتھارٹی نے ابھی تک سفری پابندی ختم کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button