پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ ، ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

خلیج اردو: ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں،

حریم شاہ جسکا اصل نام فضا حسین ہے، اسکے خلاف ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرایم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخؤاست کی جائے گی

مذکورہ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے اور وہ بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، خاتون نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی

خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ھیں، خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ،

خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا

غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، اسلئے حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ھے، تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ھیں،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button