خلیجی خبریںعالمی خبریں

اسرائیل امریکا کو ایران سے جوہری معاہدے سے روکنے کے لیے سرگرم

خلیج اردو: اسرائیل نے امریکی حکومت کو ایران کے ساتھ جوہرے معاہدے میں دوبارہ شمولیت سے روکنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل’13’ کی رپورٹ‌کے مطابق جلد ہی خفیہ ادارے ‘موساد’ کا چیف یوسی کوہین امریکا کا دورہ کرے گا۔

اسی تناظر میں اسرائیلی انٹیلی جنس سروس ‘موساد’ کے سربراہ ‘یوسی کوہین’ آنے والے دنوں میں ایک سرکاری وفد کے ساتھ امریکا پہنچیں گے۔ یوسی کوہین ایرانی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی حکام کو شواہد پیش کریں گے اور یہ بتائیں گے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کو چھپا رہا ہے۔

‘العربیہ’ کو معلوم ہوا کہ موساد چیف ‘یوسی کوہین’ خطے میں ایران کی فوجی سرگرمیوں سے متعلق انٹلی جنس فائل کے ساتھ ساتھ تہران کے فوجی جوہری منصوبے سے متعلق پیشرفت پر بھی بات چیت کریں گے۔

امریکا میں "موساد” کے سربراہ کے ایجنڈے میں ایران کو مکمل طور پر یورینیم کی افزودگی سے روکنا ، جدید سنٹری فیوجز کی تیاری کو روکنا اور بلا استثنیٰ تمام ایٹمی تنصیبات عالمی توانائی ایجنسی’آئی اے ای اے’ کے معائنے کے لیے کھلونا ہے۔

توقع ہے کہ شام ، عراق اور یمن میں ایرانی پوزیشن اور سرگرمی کو روکنے ، ایران کو دنیا بھر میں اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کے ساتھ بیلسٹک میزائل منصوبے کو روکنے اور اس پر پابندیاں برقرار رکھنے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button