خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب نے میوزک پروگرامز اور کانسرٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو: سعودی دارالحکومت میں اگلے چند ہفتوں کے لیے درجنوں میوزک کانسرٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری موسیقی کیجوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ آج جمعہ کو ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق ’روٹانا‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محافل میں ’کرونا ایس اوپیز‘ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔ ’توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن کی ہو اور جن فن کاروں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہوں نے’فن بکس‘ میں اپنی رجسٹریشن کی ہو۔
اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے "ٹویٹر” پرایک خصوصی ہدایت نامہ میں "تفریح” کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی پروگرامات کی واپسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کرونا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محافل موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت دی۔ محافل میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے پر بھی زور دیا۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صرف وہی افراد کسی تفریح گاہ یا تفریحی تقریب میں شرکت کر سکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہو گی۔ ان افراد کو موقع پر توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ جن افراد سے ماسک ٹھیک طرح سے نہیں پہنا ہوگا، انہیں تفریح گاہ اور سینما گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ویکسین لگوا چکے افراد کے لیے بھی اجتماعات و تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہے۔ تفریحی پروگرامز کے انعقاد سے قبل منتظمین کو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہو گی۔اجازت نامے کے بغیر کسی تفریحی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر تفریحی پروگرامز کے ٹکٹ آن لائن فروخت کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button