خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اب سستی رہائش گاہیں حاصل کر سکتے ہیں

خلیج اردو: شارجہ کے ریئل اسٹیٹ سے متعلق ادارے Asteco کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران بہت سے مقامات پر رہائش گاہوں کے سالانہ کرائے 13 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔
خصوصاً دُبئی کے قریبی علاقوں النہدہ اور رولا میں کرایوں میں خاصی کمی ہوگئی ہے۔

اس وقت شارجہ کے علاقوں بُطینہ میں سٹوڈیو کا کرایہ 9 ہزار درہم ہے ،جبکہ یہ سٹوڈیو یرموک میں 10 ہزار درہم، رولا میں 10 ہزار درہم، قاسمیہ میں 11 ہزار درہم سالانہ کرائے پر دستیاب ہیں۔ابوشگرہ میں سٹوڈیوز 12 ہزار درہم، النہدہ میں 12ہزار درہم، الوحدہ میں 13 ہزار درہم، کارنیشے میں 13 ہزار در ہم اور المجاز میں 13 ہزار درہم سالانہ کرائے پر مل سکتے ہیں۔
ون بیڈ روم کا سالانہ کرایہ البطینہ میں 12ہزار درہم ، رولا میں 13 ہزار درہم، القاسمیہ میں 13ہزار 500درہم اور ال یرموک میں 14 ہزار درہم ہے۔ النہدہ ون بیڈ روم 15 ہزار درہم، الوحدہ میں 16ہزار درہم، المجاز میں 18 ہزار درہم اور کارنیشے میں 22 ہزار درہم سالانہ کرائے پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔دو بیڈ روم البطینہ میں 15 ہزار درہم، ال یرموک میں 15 ہزار درہم، القاسمیہ میں 16 ہزر درہم، رولا میں 16 ہزار درہم اور النہدہ میں 18ہزار درہم سالانہ کرائے پر دستیاب ہیں۔
ابو شغارہ میں دو بیڈ روم 20 ہزار درہم، الوحدہ میں 22 ہزار درہم، المجاز میں 22 ہزار درہم اور کارنیشے میں 25 ہزار درہم سالانہ کرائے پر مل سکتے ہیں۔ تھری بیڈ روم البطینہ میں ال بطینہ میں28 ہزار درہم، رولا میں 28 ہزار درہم، الوحدہ اور ال یرموک میں 28 ہزار درہم ، المجاز میں 29 ہزار درہم ، القاسمیہ میں 30 ہزار درہم، ابوشغارہ میں 30 ہزار درہم، النہدہ میں 32ہزار درہم اور کارنیشے میں 35 ہزار درہم سالانہ کرائے پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button