خلیجی خبریں

سعودی باشندہ اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جلتی ہوئی گاڑی کو پارکنگ ایئریا سے باہر لے گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک سعودی شہری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں محمد العلیط نامی باشندے کو دمام کے علاقے النور کی ایک پارکنگ سے ایک جلتی ہوئی گاڑی پارکنگ سے باہر لیجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ محمد العلیط کے اس بہادرانہ کام کی تعریف کی جا رہی ہے۔

عام طور پر ایسی صورتحال میں لوگ ایمرجنسی سروس کو فون کرنے کے بعد دور ہٹ جاتے ہیں۔ لیکن محمد العلیط نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر گاڑی کو چلا کر پارکنگ سے باہر لے گیا۔

چونکہ گاڑی پارکنگ لاٹ میں کھڑی تھی اور خطرہ تھا کہ جلتی ہوئی گاڑی سے دوسری گاڑی کو بھی آگ لگ سکتی ہے۔ لہذا محمد ایمرجنسی سروس کا انتظار کیے بغیر گاڑی میں بیٹھا اور اسے چلاتے ہوئے پارکنگ سے باہر لے گیا۔ یوں اس کے اس بہادرانہ عمل نے دیگر گاڑی کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button