خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی وزارت حج نے رواں سال حج کے لیے عمر کی حد کا اعلان کردیا

خلیج اردو: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہےکہ رواں سال 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال کا حج 65 سال سےکم عمر عازمین کے لیے ہوگا، عازمین کو ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہے، باہر سے آئے عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ رپورٹ دینا ہوگی۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ تمام عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اس سال دنیا بھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی، یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیے گئے کوٹے کے مطابق ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں حج درخواستوں کی وصولی آج سے متعلقہ بینکوں میں شروع ہوگئی ہے، حج درخواستیں 13مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کرائی جاسکیں گی اور 15 مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی۔

درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا ہوگا، پاسپورٹ، 3 تصاویر، ویکسین سرٹیفیکٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لگانا بھی لازمی ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button