خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ کےدو عجائب گھروں کو معذوروں کیلئے قابل رسائی ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا

خلیج اردو:  ورلڈ ڈس ایبلٹی یونین نے شارجہ میوزیم اتھارٹی کے تحت دو عجائب گھروں کو میوزیم کے زمرے میں معذوروں کیلئے قابل رسائی ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ 2011 میں قائم کی گئی غیر منافع بخش تنطیم WDU 68 ممالک کے 150 ذیلی تنظیموں کے لئے ایک مثالی تنظیم ہے جس کا مقصد معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے ۔ WDU کے تازہ ترین اعلان میں کہا گیا ہے کہ شارجہ میوزیم برائے اسلامی تہذیب اور شارجہ میری ٹائم میوزیم نے معذوروں کیلئے دوستانہ سہولیات کے تمام قواعد و ضوابط منظور کیے ہیں۔ ان میں وہیل چیئر ریمپ، ریسٹ روم فکسچر، خودکار دروازے اور کم بلندی والے استقبالیہ ڈیسک کی دستیابی شامل ہے جو ایس ایم اے کے عملے کو وہیل چیئر پر لوگوں سے موثر انداز میں بات چیت کرنے کے اہل بناتے ہیں۔ شارجہ میوزیم اتھارٹی نے اپنے ملازمین کو اشاروں کی زبان سکھانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے شارجہ سٹی برائے انسانی خدمات کے بہروں کیلئے العمل اسکول کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ 2011 کے بعد سے ایس ایم اے نے مختلف پروگرام شروع کیے تھے جو سماعت سے معذور بچوں کو عجائب گھروں میں جانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ایس ایم اے کی ڈائریکٹر جنرل منال عطیہ نے کہا ہے کہ امارت شارجہ اور ایس ایم اے کے لئے یہ ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم معذور افراد کو معاشرے میں شامل کرنے کے بارے میں ڈبلیو ڈی یو کے مشن میں شریک ہیں۔ انھو ں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے عجائب گھر معذور افراد کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے میں اس خطے میں سرفہرست ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایس ایم اے نے معذور افراد کے لئے مختلف خدمات اور پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ اتھارٹی نے اپنی سہولیات وہیل چیئر کے ذریعے قابل رسائی بنانے کے علاوہ عملے کے ارکان کو بہرے سیاحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے اشاروں کی زبان کی تربیت بھی دی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button