خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

برطانیہ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کو کرونا ٹریول کوارنٹائن کی فہرست سے نکال دیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات ، بحرین اور چھ دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو اب 14 دن کے لئے قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جیسا کہ پہلے کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے کرنا پڑتا تھا۔

برطانیہ کے سٹیٹ سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے جمعرات کو ٹویٹ کی کہ "اگر آپ ان ممالک سے ہفتہ 14 نومبر کی صبح 4 بجے کے بعد پہنچیں تو آپ کو خود سے الگ تھلگ رہنے/سیلف آئسولیشن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔”

قرنطینی تقاضوں سے مستثنیٰ دوسرے ممالک میں چلی ، آئس لینڈ ، کمبوڈیا ، لاؤس ، قطر اور ترکس اور کیکوس جزیرے شامل ہیں۔ دریں اثنا ، کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے یونان کو ٹریول کوریڈور سے ہٹا دیا گیا ، تاہم ، کورفو ، کریٹ ، روڈس ، زاکینتھوس اور کوس سے آنے والے مسافروں کو برطانیہ آنے پر خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
شیپس نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈنمارک پر سفری پابندی میں مزید 14 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق ، انسانوں میں COVID-19 کے تبدیل شدہ ورژن کی وجہ سے حکام نے پہلے 7 نومبر کو سخت اقدامات نافذ کیے تھے لیکن اسے منک فارموں سے جوڑ دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button