پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے عزم ناکام بنایا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی پاکستان اور اسکے عوام کی ہوگی دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے پائیدار امن کے لیے پاکستان کی افواج ، سیکورٹی فورسز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائینگی 

خلیج اردو

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورے کیا، کے پی کے پولیس کے جوانوں اور افسران سے گفتگو کے دوران کیا آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں KP پولیس اور LEAs کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس اور ایل ای اے کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ,کامیابی پاکستان اور اسکے عوام کی ہوگی آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں افواج پاکستان اور اسکی شیر دل قوم کے بلند حوصلوں کو کھبی بھی متزلزل نہیں کرائینگی عوام اور فوج ملکر دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button