پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ، اپنا نوٹس واپس لیں ورنہ قانونی کارروائی کروں گا، فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب

خلیج اردو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئےعمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے ذریعے ایف آئی اے کو جواب بھجوا دیا۔

 

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایف آئی اے کو جوابدہ ہیں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہیں ۔دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت ایف آئی اے کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایا گیا۔

 

عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔ الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ۔الیکشن کمشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ۔جاری کیا گیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے ۔الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل جس مجھے سزا سنائے۔

 

یاد رہے کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button