پاکستانی خبریں

معروف سعودی مذہبی رہنما ڈاکٹر العیسیٰ کا دورہ پاکستان، فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز سمیت اہم امور سرانجام دیں گے

خلیج اردو
اسلام آباد: معروف سعودی مذہبی رہنما ڈاکٹر العیسیٰ پاکستان پہنچ گئے۔

ڈاکٹر العیسی اسلام آباد کے فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے جبکہ معزز مہمان اپنے دورے کے دوران پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے سیرت النبی عجائب گھر کا افتتاح کریں گے۔

ڈاکٹر العیسیٰ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس دورہ کا مقصد بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

ڈاکٹر العیسیٰ ایک معروف مذہبی اسکالر ہیں جنہوں نے اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے اور مذہبی بقائے باہمی کو فروغ دینے کی کوششوں سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

2019 میں، ڈاکٹر العیسیٰ مسلم اور غیر مسلم اسکالرز کے درمیان ایک اہم مکالمے کی قیادت کی۔اس مکالمے کے نتیجے میں "مکہ مکرمہ کے چارٹر” پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button