پاکستانی خبریں

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی ہنگامی لینڈنگ

ایئر ایمبولینس کلکتہ سے دوشنبے جارہی تھی ، ایندھن ختم ہونے کے باعث ایئرایمبولینس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا

پاکستان نے بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ اترنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایئر ایمبولینس میں ایک برطانوی مریض ، ڈاکٹر اور 2 نرسیں سوار تھیں ، جوکہ کلکتہ سے دوشنبے جارہی تھی تاہم راستے میں اس کا ایندھن ختم ہوگیا جس کے باعث ایئرایمبولینس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ عملے کی طرف سے رابطہ کیے جانے کے بعد بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے اس سارے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کردیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button