پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں ایک ہی دن فائرنگ کے دو واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ، سات زخمی

خلیج اردو
اسلام آباد : اسلام آباد میں جائداد کے تنازع پر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔ پہلا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سری چوک میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ انگوری اڈہ میں فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں ایک جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

جاں بحق افراد کی نشیں سرکاری پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں اسپتال کی ایمرجنسی کو عام لوگوں کیلئے بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔

واقعات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ وقوعہ پرپہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تھانہ بھارہ کہو میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں راجہ ناصر،عدنان، عمران سعید اور راجہ ہارون شامل ہیں ،، فائرنگ سے ذیشان زخمی ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button