پاکستانی خبریں

جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں کانفرنس،عالمی برادری کی جانب سے کانفرنس کے پہلے سیشن میں ساڑھے اٹھ ارب ڈالر کا اعلان

خلیج اردو

دبئی: موسماتی تبدیلیوں کے سامنے پاکستان ڈٹ کر کھڑا ہے، مملکت خداد کی ہمت و عزم کو مدنظر رکھ کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں جنیوا میں پاکستان ریزیلینٹ کانفرنس کے پہلے مرحلے میں پاکستان کو 8.57 ارب ڈالر امداد کا اعلان ہوگیا۔

سیلاب متائثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو ابتک 8.57 ارب امریکی ڈالر امداد کا اعلان ہو چکا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کے پہلے مرحلے میں یورپی یونین نے 93ملین ڈالر ، جرمنی نے 88ملین ڈالر کا اعلان کیا

مریم اورنگزیب کے مطابق کانفرنس میں چین نے 100 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2ارب ڈالر، عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر ، جاپان نے 77ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5ارب ڈالر ، یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالر اور فرانس نے 345ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button