پاکستانی خبریںعالمی خبریں

جو فوج نے کہا ہے، اس پر فوری عمل کیا جائے، نواز شریف نے عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کردی

خلیج اردو
لندن:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں نواز شریف نے عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف عمران خان نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا ہے۔

اس کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button